312/403 عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " إني لأعرف غضبك ورضاك". قالت: قلتُ وكيف تعرف ذلك يا رسول الله؟ قال: " إنك إذا كنت راضيةً، قلتِ: بلى، ورب محمدٍ، وإذا كنت ساخطة! قلتِ: لا، ورب إبراهيم".قالت: أجل! لستُ أهاجر إلا اسمك.سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں جانتا ہوں تم کب ناراض ہوتی ہو اور کب راضی ہوتی ہو ۔“ میں نے عرض کیا آپ کو یہ کیسے معلوم ہو جاتا ہے ؟ فرمایا : ”بیشک ! جب تم خوش ہوتی ہو تو تم ( قسم کھاتے وقت) یہ کہتی ہو ، ہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رب کی قسم اور جب تم ناراض ہوتی ہو تو کہتی ہو : ہاں ! ابراہیم کے رب کی قسم“ ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا : جی ہاں ! ایسا ہی ہے یا رسول اللہ ، میں صرف آپ کے نام کا مقاطعہ کرتی ہوں ۔