حدیث نمبر: 307
307/398 عن أنس بن مالك؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " لا تباغضوا، ولا تحاسدوا، ولا تدابروا، وكونوا عباد الله إخواناً، ولا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاث ليال".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :” آپس میں بغض نہ رکھو ، ایک دوسرے سے حسد نہ رکھو ، ایک دوسرے سے بائیکاٹ نہ کرو اور اللہ کے بندو ! بھائی بھائی بن جاؤ اور کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ بائیکاٹ جاری رکھے، نہ پیٹھ پیچھے برا کہو ، اور اللہ کے بندو آپس میں بھائی بن کر رہا کرو ، کسی مسلمان کے لئے یہ حلال نہیں کہ کسی بھائی سے تین راتوں سے زیادہ قطع تعلق رکھے ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 307
تخریج حدیث (صحيح)