حدیث نمبر: 299
299/387- (صحيح) عن عبد الله [هو ابن مسعود] قال : "لا يصلح الكذب في جدٍّ ولا هزل، ولا أن يعد أحدكم ولده ثم لا ينجز له)).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا عبداللہ (ابن مسعود ) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: جھوٹ نہ سنجیدگی میں درست ہے اور نہ مذاق میں اور نہ اس جگہ کہ کوئی اپنے بچے سے کسی بات کا وعدہ کرے پھر اسے پورا نہ کرے ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 299