حدیث نمبر: 292
292/379 (صحيح) عن عبد الله بن عمر؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " عُذبت امرأة في هرة، حسبتها حتى ماتت جوعاً، فدخلت فيها النار، يقال- والله أعلم- : لا أنت أطعمتيها، ولا سقيتيها حين حبستيها، ولا أنت أرسلتيها فأكلت من خشاش الأرض".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایک عورت کو بلی کے سلسلے میں عذاب کیا گیا جس نے اسے باندھ دیا تھا ، یہاں تک کہ وہ بھوکی پیاسی مر گئی ۔ وہ اس بلی کی وجہ سے جہنم میں داخل ہو گئی اس سے کہا جائے گا : (اور اللہ زیادہ جاننے والا ہے ) کہ جب تو نے اسے باندھ کر رکھا تھا تو نہ اسے کھلایا اور نہ اسے پلایا ، اور نہ ہی اسے آزاد چھوڑ دیا کہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لیتی ۔“