حدیث نمبر: 290
290/377 (صحيح الإسناد) عن أبي هريرة، قال: أتى النبي صلى الله عليه وسلم رجلٌ ومعه صبي، فجعل يضمه إليه. فقال النبي صلى الله عليه وسلم : " أترحمه؟" قال: نعم. قال: "فالله أرحم بك، منك به، وهو أرحم الراحمين".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اس کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا ۔ وہ اپنے بچے کو گلے لگاتا تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا تم کو اس پر رحم آتا ہے ؟“ اس نے عرض کیا : جی ہاں ۔ فرمایا : ”جتنا تم اس پر رحم کرتے ہو اللہ کو اس سے بھی زیادہ تم پر رحم آتا ہے ، اور وہ رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کررحم کرنے والا ہے ۔“