صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب بر الوالدين بعد موتهما باب: والدین کی وفات کے بعد ان سے حسن سلوک کرنا
حدیث نمبر: 29
29/38 (صحيح) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا مَاتَ الْعَبْدُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ: صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ، أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ، أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو له".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب آدمی مر جاتا ہے تو اس کے عمل منقطع ہو جاتے ہیں ، سوائے تین اعمال کے : جاری ہونے والا صدقہ ، علم کا وہ سلسلہ جس سے فائدہ اٹھایا جائے یا نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے ۔“