حدیث نمبر: 287
287/373 (صحيح) عن قرة قال: قال رجلٌ : يا رسول الله! إني لأذبح الشاة فأرحمُها، أو قال: إني لأرحم الشاة أن أذبحها. قال: " والشاة إن رحمتها، رحمك الله" مرتين.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

قرہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ایک شخص نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا ، یا رسول اللہ ! جب میں بکری کو ذبح کرتا ہوں تو مجھے اس پر رحم آتا ہے ۔ یا یہ کہا کہ مجھے رحم آتا ہے اگر میں بکری کو ذبح کرتا ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بار کہا کہ اگر تم بکری پر رحم کرتے ہو تو اللہ تم پر رحم کرے گا ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 287