حدیث نمبر: 286
286/371 (حسن) عن عمر ؛ أنه قال: " من لا يَرحَم لا يُرحَم، ولا يُغفر من لا يَغفر، ولا يُعف عمّن لم يَعفُ، [ ولا يُتاب على من لا يتوب]، ولا يُوقَّ من لا يتَوقّ(2)".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر بھی رحم نہیں کیا جاتا ، جو معاف نہیں کرتا اسے معافی نہیں ملتی ، جو درگزر نہیں کرتا اس سے بھی درگزر نہیں کیا جاتا ، اور جو توبہ قبول نہیں کرتا اس کی بھی توبہ قبول نہیں کی جاتی اور جو گناہ سے خود نہیں بچتا اسے بچایا نہیں جاتا ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 286