حدیث نمبر: 269
269/351 (صحيح) عن أبي ذر؛ قلتُ : يا رسول الله! الرجل يحب القوم ولا يستطيع أن يلحق بعملهم؟ قال: أنت يا أبا ذر! مع من أحببت". قلت: إني أحب الله ورسوله، قال: " أنت مع من أحببت، يا أبا ذر!".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ایک شخص کچھ آدمیوں سے محبت کرتا ہے لیکن اس کے بس کی بات نہیں کہ (وہ اپنے عمل کے ذریعے ) ان لوگوں تک پہنچے ۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اے ابوذر ! تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو ۔“ میں نے عرض کیا : میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبّت کرتا ہوں ۔ فرمایا : ”اے ابوذر ! تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو ۔ “