حدیث نمبر: 265
265/(348/1) (صحيح مقطوع) عن أبي خلدة قال: جاء عبد الكريم أبو أمية إلى أبي العالية وعليه ثياب صوفٍ، فقال أبو العالية: "إنما هذه ثياب الرهبان، إن كان المسلمون إذا تزاوروا تجملوا".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابوخلدۃ روایت کرتے ہیں کہ عبدالکریم ابوامیہ ابوعالیہ کے پاس آئے ۔ اس وقت وہ اونی کپڑے پہنے ہوئے تھے ، تو ابوعالیہ نے کہا: یہ لباس تو راہبوں کا ہے ، بیشک مسلمان جب آپس میں ملاقات کرتے تھے تو زینت اختیار کرتے تھے ۔