حدیث نمبر: 233
233/304 (حسن) عن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " كل معروف صدقة، إن من المعروف أن تلقى أخاك بوجه طلق، وأن تفرغ من دلوك في إناء أخيك". قلت: والجملة الأولى تقدمت (165/224).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہر نیکی صدقہ ہے اور نیکی میں سے یہ بھی ہے کہ تم اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملو ، اور اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے برتن میں (پانی) انڈیل دو ۔“