حدیث نمبر: 225
225/293(صحيح)- عن أبي مسعود الأنصاري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " حوسب رجلٌ ممن كان قبلكم، فلم يوجد له من الخير، إلا أنه قد كان رجلاً يخالط الناس وكان موسراً، فكان يأمر غلمانه أن يتجاوزوا عن المعسر، قال الله عز وجل : فنحن أحق بذلك منه؛ فتجاوز عنه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک آدمی کا حساب کیا گیا ، اس کے لیے کوئی عمل خیر سے نہیں پایا گیا مگر یہ تھا کہ وہ آدمی لوگوں سے گھل مل کے رہتا تھا ، اور مال دار تھا تو وہ اپنے جوانوں کو حکم دیتا کہ وہ تنگ دست سے درگزر کریں تو اللہ عزوجل نے فرمایا : ہم اس بات پر عمل کرنے کے اس سے زیادہ حق دار ہیں تو اللہ نے اس سے درگزر کیا ۔ “

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 225