224/292(صحيح)- عن ابن عباس قال: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم أجود الناس بالخير، وكان أجود ما يكون في رمضان، حين يلقاه جبريل صلى الله عليه وسلم وكان جبريل يلقاه في كل ليلة من رمضان؛ يعرض عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم القرآن، فإذا لقيه جبريل كان رسول الله صلى الله عليه وسلم أجود بالخير من الريح المرسلة"(2).سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیر کے ساتھ سب لوگوں سے زیادہ سخاوت کرنے والے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں سب سے زیادہ سخاوت کرتے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جبریل علیہ السلام ملاقات کرتے اور جبریل آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے رمضان کی ہر رات میں ملتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں قرآن پیش کرتے اور جب جبریل آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھیجی ہوئی ہوا سے بھی زیادہ خیر کے ساتھ سخاوت کرنے والے ہوتے ۔