حدیث نمبر: 222
222/289(حسن)- عن أبي هريرة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : " تدرون ما أكثر ما يدخل النار؟". قالوا: الله ورسوله أعلم. قال: " الأجوفانِ : الفرج والفم، وما أكثر ما يدخل الجنة؟ تقوى الله وحسن الخلق".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا تم جانتے ہو کہ سب سے زیادہ جہنم میں لے جانے والی کون سی چیز ہے ؟“ لوگوں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ جانتے ہیں ۔ فرمایا : ”دو کھوکھلی چیزیں : شرمگاہ اور منہ اور کون سی چیز ہے جو زیادہ جنت میں لے جانے والی ہے ؟ اللہ کا ڈر اور حسن اخلاق ۔“