حدیث نمبر: 214
214/280(صحيح الإسناد)- عن عبد الله بن الزبير قال: ما رأيت امرأتين أجود من عائشة وأسماء، وجودهما مختلف، أما عائشة فكانت تجمع الشيء إلى الشيء، حتى إذا كان اجتمع عندها قسمت، وأما أسماء فكانت لا تمسك شيئاً لغد.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا: میں نے کوئی دو عورتیں ایسی نہیں دیکھیں جو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ سخاوت کرنے والی ہوں ۔ ان کی سخاوت کا حال مختلف تھا ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مال کو جمع کرتی رہتی تھیں ، جب ان کے پاس کچھ مال جمع ہو جاتا تو تقسیم کر دیا کرتی تھیں ، اور اسماء رضی اللہ عنہا کا طریقہ یہ تھا کہ وہ کل کے لئے کچھ اٹھا نہیں رکھتی تھیں ( یعنی روز کا روز خرچ کر دیتی تھیں) ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 214
تخریج حدیث (صحيح الإسناد)