حدیث نمبر: 202
202/268(صحيح) – عن أنس بن مالك قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم يستحمله، فقال: " أنا حاملك على ولد ناقة!". قال: يا رسول الله ! وما أصنع بولد ناقة؟! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " وهل تلدُ الإبلُ إلا النوقُ".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن ملک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا: ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سواری کی درخواست کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں تو تمہیں اونٹنی کے بچے پر سوار کروں گا ۔“ اس نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اونٹنی کے بچے کا میں کیا کروں گا ؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اور اونٹوں کو اونٹنیاں ہی جنم دیتی ہیں ۔ “