حدیث نمبر: 186
186/248 عن معاوية قال: سمعت من النبي صلى الله عليه وسلم كلاماً نفعني الله به؛ سمعته يقول- أو قال- : سمعتُ رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " إنك إذا اتبعت الريبة في الناس أفسدتهم"(2). فإني لا أتبع الريبة فيهم فأفسدهم.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ایسی بات سنی ہے جس سے اللہ نے مجھے نفع پہنچایا ، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا یا کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ”جب تم لوگوں کے عیبوں کی ٹوہ میں لگو گے تو انہیں بگاڑ دو گے“، میں ان میں ان کے عیوب کی ٹوہ میں نہیں لگتا کہ انہیں بگاڑ دوں ۔