حدیث نمبر: 170
170/230 عن أبي ذر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "عرضت علي أعمال أمتي – حسنها وسيئها- فوجدت في محاسن أعمالها : أن الأذى يماط عن الطريق، ووجدت في مساوئ أعمالها : النخاعة في المسجد لا تدفن".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میرے سامنے میری امت کے اچھے اور برے اعمال پیش کیے گئے تو میں نے ان کے اچھے اعمال میں یہ پایا : تکلیف دہ چیز جس کو راستے سے ہٹایا جاتا ہے اور میں نے ان کے برے اعمال میں یہ پایا : وہ بلغم جو مسجد میں تھوکی گئی اور اسے دفن نہیں کیا گیا ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 170
تخریج حدیث (صحيح)