حدیث نمبر: 168
168/228 عن أبي برزة الأسلمي قال: قلت: يا رسول الله! دلني على عمل يدخلني الجنة، قال: "أمطِ الأذى عن طريق الناس".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا، میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں پہنچا دے ۔ فرمایا : ”لوگوں کی گزرگاہ سے تکلیف دہ چیزوں کو ہٹا دو ۔ “

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 168
تخریج حدیث (صحيح)