166/225 عن أبي موسى قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : " على كل مسلم صدقة ". قالوا: فإن لم يجد؟.قال: " فيعتملُ بيديه، فينفع نفسه، ويتصدق". قالوا: فإن لم يستطع، أو لم يفعل؟ قال: " فيعين ذا الحاجة الملهوف". قالوا: فإن لم يفعل؟ قال: " فيأمر بالخير، أو يأمر بالمعروف". قالوا: فإن لم يفعل؟ قال: " فيمسك عن الشر؛ فإنه له صدقة".سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہر مسلمان پر صدقہ واجب ہے ۔“ لوگوں نے عرض کیا : اگر کوئی نہ پائے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اپنے ہاتھوں سے کام کرے اور اپنے آپ کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ کرے ۔“ لوگوں نے کہا: اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھے یا ایسا نہ کر سکے ۔ فرمایا : ”وہ شدید ضرورت مند کی مدد کرے ۔“ لوگوں نے عرض کیا : اگر یہ بھی نہ کر سکے تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو اچھی باتوں کا حکم دیا کرے“ ، یا (فرمایا ) ”پسندیدہ باتوں کا حکم دیا کرے ۔“ لوگوں نے عرض کیا : جو یہ بھی نہ کر سکے تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بری باتوں سے رک جائے ، یہ اس کے لیے صدقہ ہے ۔“