حدیث نمبر: 157
157/215 عن جابر بن عبد الله الأنصاري قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: "من صنع إليه معروف فليجزئه، فإن لم يجزئه فليثن عليه؛ فإنه إذا أثنى عليه فقد شكره، وإن كتمه فقد كفره، ومن تحلى بما لم يعط، فكأنما لبس ثوبي زور".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس کے ساتھ نیکی کی جائے اسے چاہیے کہ اس کا بدلہ دے ، اگر کوئی ایسی چیز نہ پائے جس سے بدلہ دے سکے تو اس کی تعریف کر دے ، کیونکہ جب وہ اس کی تعریف کرے گا وہ اس کا شکر ادا کرے گا ، اگر اس کے احسان کو چھپائے گا تو ناشکری کرے گا ۔ اور جس نے اپنی وہ صفت بیان کی جو اس میں نہیں ہے تو وہ ایسا ہے گویا کہ اس نے جھوٹ کے دو کپڑے پہن لیے ہیں ۔“