صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب يبر والديه ما لم يكن معصية باب: والدین کے ساتھ حسن سلوک سے ہی پیش آئے جب تک کام نافرمانی کا نہ ہو
حدیث نمبر: 15
15/20 (صحيح) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: "جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ الْجِهَادَ، فَقَالَ: "أَحَيٌّ وَالِدَاكَ؟ " فَقَالَ: نَعَمْ. فَقَالَ: "فَفِيهِمَا فَجَاهِدْ".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا وہ جہاد کا ارادہ رکھتا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا تمہارے والدین زندہ ہیں ؟“ اس نے کہا: ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ان میں جا کر جہاد کرو (ان کی خدمت کرو ، یہی جہا د ہے )۔ “