صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب إذا نصح العبد لسيده باب: جب غلام اپنے آقا کی خیر خواہی کرے
حدیث نمبر: 149
149/202 عن عبد الله بن عمر ؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "إن العبد إذا نصح لسيده، وأحسن عبادةَ ربه، فله أجره مرتين ".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر غلام نے اپنے آقا کی خیرخواہی کی اور اپنے پروردگار کی عبادت بھی اچھی طرح کی تو اس کو دہرا اجر ملے گا ۔ “