صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب نفقة الرجل على عبده وخادمه صدقة باب: کسی شخص کا اپنے خادم اور غلام پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے
حدیث نمبر: 145
145/197 عن أبي هريرة قال: أمر النبي صلى الله عليه وسلم بصدقة، فقال رجل: عندي دينارٌ؟ قال: "أنفقه على نفسك". قال: عندي آخر؟ قال: "أنفقه على زوجتك". قال: عندي آخر؟ قال: "أنفقه على خادمك، ثم أنت أبصر".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے کا حکم دیا ، تو ایک شخص نے کہا: میرے پاس ایک دینار ہے ۔ فرمایا : ”اس کو اپنی ذات پر خرچ کرو ۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک دینار اور ہے ، فرمایا : ”اس کو اپنی بیوی پر خرچ کرو“ ، کہا: میرے پاس اس کے علاوہ ایک اور دینار بھی ہے ، فرمایا : ”اس کواپنے خادم پر خرچ کرو اور اس کے بعد تم زیادہ سمجھ رکھتے ہو (کہ کون خرچ کا مستحق ہے ) ۔“