حدیث نمبر: 139
139/188 عن جابر بن عبد الله قال : كان النبي صلى الله عليه وسلم يوصي بالمملوكين خيراً، ويقول: " أطعموهم مما تأكلون، وألبسوهم من لبوسكم، ولا تعذبوا خلق الله عز وجل".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم غلاموں کے بارے میں حسن سلوک کی وصیت کرتے تھے ، اور فرماتے تھے : ”ان کو کھلاؤ جہاں سے تم کھاتے ہو اور اپنے لباس سے ان کو لباس پہناؤ ۔ اور اللہ عزوجل کی مخلوق کو سزا نہ دو ۔ “

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 139
تخریج حدیث (صحيح)