صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب لا تقل: قبح الله وجهه باب: یہ کبھی نہ کہو کہ اللہ اس کے چہرے کو داغ دار کر دے
حدیث نمبر: 129
129/173 عن أبي هريرة قال: " لا تقولن: قبح الله وجهك ووجه من أشبه وجهك ؛ فإن الله عز وجل خلق آدم صلى الله عليه وسلم على صورته"(2).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ ہرگز نہ کہا کرو : اللہ تیرے چہرے کو داغ دار کرے ۔ اور اس کے چہرے کو بھی جو تیرے چہرے کے مشابہ ہو ۔ کیونکہ اللہ عزوجل نے آدم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی صورت پر پیدا کیا ہے ۔