حدیث نمبر: 126
126/170 عن يزيد بن عبد الله بن قسيط قال: أرسل عبد الله بن عمر غلاماً له بذهب أو بورق، فصرفه، فأنظر بالصرف(1)، فرجع إليه، فجلده جلداً وجيعاً، وقال: " اذهب. فخذِ الذي لي، ولا تصرفه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

یزید بن عبداللہ بن قسیط کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے غلام کو سونا یا چاندی دے کر (بازار ) بھیجا ۔ اس نے اسے تبادلے میں بیچا تو تبادلہ لینے میں مہلت دے دی تو جب غلام واپس آیا تو انہوں نے اس کی بہت شدت کے ساتھ پٹائی کی ۔ انہوں نے کہا: جاؤ وہ سرمایہ لے آؤ جو میرا تھا اور اس کے بدلے میں نہ لاؤ ۔ (یعنی سونے کے بدلے چاندی اور چاندی کے بدلے سونا نہ لاؤ۔ )

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 126
تخریج حدیث (حسن الإسناد)