حدیث نمبر: 113
113/151 عن أنس بن مالك، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من مات له ثلاثة لم يبلغوا الحنث، أدخله الله وإياهم؛ بفضل رحمته، الجنة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس کے تین بچے اس حال میں فوت ہو گئے کہ ابھی بالغ نہ ہوئے تھے اﷲ تعالیٰ اس شخص کو بھی اور ان بچوں کو بھی اپنی رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل کر دے گا ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 113
تخریج حدیث (صحيح)