صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب فضل من مات له الولد باب: جس کا بچہ فوت ہو گیا اس کی فضیلت
حدیث نمبر: 109
109/146 عن جابر بن عبد الله قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "من مات له ثلاثة من الولد، فاحتسبهم دخل الجنة ". قلنا: يا رسول الله! واثنان؟ قال: "واثنان" قلت لجابر: واللهِ! أرى لو قلتم واحدٌ لقال. قال: وأنا أظنه، والله!.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر بن عبداﷲ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس کے تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ ان پر صبر کر کے ثواب کی امید رکھے وہ جنت میں جائے گا ۔“ ہم نے کہا: یا رسول اﷲ ! اور دو بچے ( اگر فوت ہو جائیں ) ؟ فرمایا : ”اور دو بچے ّ بھی ۔“ میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے کہا: میرا خیال ہے اگر آپ لوگ ایک بچہ کہتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بچہ بھی فرما دیتے ۔ جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم میرا بھی یہی خیال ہے ۔