صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب فضل من مات له الولد باب: جس کا بچہ فوت ہو گیا اس کی فضیلت
حدیث نمبر: 107
107/144 عن أبي هريرة، أن امرأة أتت النبي صلى الله عليه وسلم بصبيّ فقالت: ادع [الله/147] له، فقد دفنت ثلاثة، فقال: "احتظرتِ بحظارِ شديد من النار"(2).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بچہ کو لے کر حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ اس کے (زندہ رہنے کے ) لیے دعا فرمائیں ، میں تین بچوں کو دفن کر چکی ہوں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم نے جہنم سے بچنے کے لیے بہت طاقتور باڑ بنا لی ہے ۔ “