صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب فضل من مات له الولد باب: جس کا بچہ فوت ہو گیا اس کی فضیلت
حدیث نمبر: 106
106/143 عن أبي هريرة ؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "لا يموت لأحدٍ من المسلمين ثلاثة من الولد، فتمسه النار، إلا تَحِلّة القسم"(1).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس مسلمان کے تین بچے فوت ہو جائیں تو اسے جہنم کی آگ نہیں چھو سکتی مگر قسم کو پورا کرنے لیے۔ “ (جو اس آیت میں ہے : «وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا» ) ۔