صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب كن لليتيم كالأب الرحيم باب: یتیم کے لیے رحمدل باپ کی طرح کردار پیش کرو
حدیث نمبر: 104
104/140 عن أسماء بن عبيد قال: قلت لابن سيرين: عندي يتيم؟ قال: "اصنع به ما تصنع بولدك ؛ اضربه ما تضرب ولدك".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
اسماء بن عبید سے مروی ہے میں نے ابن سیرین سے کہا: میرے پاس ایک یتیم ہے ۔ انہوں نے کہا: اس کے ساتھ وہی معاملہ کرو جو اپنے حقیقی بیٹے سے کرتے ہو اور اس کو (ادب سکھانے کے لیے ) اس چیز پر مارو جس پر اپنے بیٹے کو مارتے ہو ۔