حدیث نمبر: 101
101/135– عن سهل بن سعد، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "أنا وكافل اليتيم في الجنة هكذا" وقال بإصبعيه السبابة والوسطى.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں اور یتیم کا کفیل جنت میں اس طرح ہوں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کے ساتھ اشارہ کیا ۔ “

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 101
تخریج حدیث (صحيح)