صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب فضل من يعول يتيما من أبويه باب: ایسے یتیم کی کفالت کرنے کی فضیلت جس کے ماں باپ دونوں نہ ہوں
حدیث نمبر: 100
100/133(صحيح) – عن أم سعيد بنت مرة الفِهري، عن أبيها، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال : " أنا وكافل اليتيم في الجنة كهاتين، أو كهذه من هذه شك سفيان في الوسطى أو التي يلي الإبهامترجمہ:مولانا عثمان منیب
امّ سعید بنت مرۃ فھری اپنے والد سے اور ان کے والد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ) : ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا شخص جنت میں اس طرح ، یا یوں ہوں گے۔ “ سفیان کو شک ہے «كهكَهَاتَيْنِ» یا «كَهَذِهِ مِنْ هَذِهِ .» کے الفاظ بولے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درمیانی انگلی اور شہادت کی انگلی کو ملایا (اس سے اشارہ فرمایا) ۔