حدیث نمبر: 118
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَالَ اللَّهُ تَعَالَى : " لا يَقُلِ ابْنُ آدَمَ : يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ، فَإِنِّي أَنَا الدَّهْرُ، أُرْسِلُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ، فَإِذَا شِئْتُ قَبَضْتُهُمَا "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ابن آدم کو ایسا نہیں کہنا چاہیے: ہائے زمانے کا برا ہو، کیونکہ میں ہی زمانہ ہوں (پیدا کرنے والا) اور لیل و نہار کو (مسلسل) میں ہی بھیجتا ہوں اور جب میں چاہوں گا، تو ان دونوں کو روک لوں گا۔“