حدیث نمبر: 111
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَضْحَكُ اللَّهُ لِرَجُلَيْنِ يَقْتُلُ أَحَدُهُمَا الآخَرَ، كِلاهُمَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ "، قَالُوا : وَكَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " يُقْتَلُ هَذَا فَيَلِجُ الْجَنَّةَ ثُمَّ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَى الآخَرِ فَيَهْدِيهِ إِلَى الإِسْلامِ، ثُمَّ يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُسْتَشْهَدُ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایسے دو آدمیوں (کی طرف دیکھ کر) مسکرا دیتا ہے جن میں سے ایک دوسرے کا قاتل ہو گا، (اس کے باوجود) وہ دونوں جنت میں داخل ہوں گے۔“ اس پر صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! وہ کیسے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(وہ اس طرح کہ) جو اللہ کی راہ میں لڑا وہ تو شہید ہوا، اور جنت میں داخل ہو گیا۔ پھر اللہ نے دوسرے یعنی قاتل کو توبہ کی توفیق بخشی اور اسلام قبول کرنے کی ہدایت دی، پھر اس نے بھی اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور شہید ہو گیا۔“