حدیث نمبر: 71
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كُلُّ سُلامَى مِنَ النَّاسِ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ، كُلَّ يَوْمٍ تَطْلُعُ عَلَيْهِ الشَّمْسُ، قَالَ : تَعْدِلُ بَيْنَ الاثْنَيْنِ صَدَقَةٌ، وَتُعِينُ الرَّجُلَ فِي دَابَّتِهِ وَتَحْمِلُهُ عَلَيْهَا، أَوْ تَرْفَعُ لَهُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ، وَالْكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ خُطْوَةٍ تَمْشِيهَا إِلَى الصَّلاةِ صَدَقَةٌ، وَتُمِيطُ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے انسان کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہوتا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمیوں کے درمیان عدل (انصاف) کرنا صدقہ ہے، کسی آدمی کا سواری پر سوار کرنے میں تعاون کرنا، اسے سواری پر سوار کرانا اور سواری پر اس کا سامان لادنا صدقہ ہے اور اچھا بول کہنا صدقہ ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ قدم جو نماز کے لیے اٹھتا ہے یہ بھی ایک صدقہ ہے، نیز راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کو دور کرنا بھی صدقہ ہے۔“