حدیث نمبر: 69
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ، إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ "، قَالُوا : فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ : " إِنِّي لَسْتُ فِي ذَاكُمْ مِثْلَكُمْ، إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي، فَاكْلُفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا لَكُمْ بِهِ طَاقَةٌ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وصال (لگاتار روزے رکھنے) سے اجتناب کرو، وصال سے احتراز کرو۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ تو خود وصال کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں (اس معاملہ میں) تمہاری مثل نہیں ہوں۔ میں ایسے حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔ پس تم لوگ کسی عمل کی اتنی تکلیف اٹھاؤ جتنی تمہاری طاقت ہے۔“