حدیث نمبر: 67
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ يُولَدُ يُولَدُ عَلَى هَذِهِ الْفِطْرَةِ، فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ، كَمَا تُنْتِجُونَ الْبَهِيمَةَ، هَلْ تَجِدُونَ فِيهَا مِنْ جَدْعَاءَ حَتَّى تَكُونُوا أَنْتُمْ تَجْدَعُونَهَا ؟ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَرَأَيْتَ مَنْ يَمُوتُ وَهُوَ صَغِيرٌ ؟ قَالَ : اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر مولود فطرت (دین قیم) پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے والدین اسے یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں۔ جیسے تمہارے چوپایوں کے ہاں بچہ جنم لیتا ہے، پس کیا تم ان میں کوئی کان کٹا پاتے ہو؟ بلکہ تم خود ہی اس کا کان کاٹ دیتے ہو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! بچپن میں فوت شدہ بچوں کے متعلق بتائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو وہ عمل کرنے والے تھے۔“