کتب حدیث ›
صحيفه همام بن منبه › ابواب
› باب: سیدنا دواؤد علیہ السلام کا زبور پڑھنا اور اپنے ہاتھوں کی کمائی کھانا
حدیث نمبر: 48
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خُفِّفَ عَلَى دَاوُدَ الْقُرْآنُ، فَكَانَ يَأْمُرُ بِدَوَابِّهِ تُسْرَجُ، فَكَانَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُسْرَجَ دَابَّتُهُ، وَكَانَ لا يَأْكُلُ إِلا مِنْ عَمَلِ يَدِهِ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”داؤد علیہ السلام پر زبور کی تلاوت مخفف (آسان و سہل) کر دی گئی۔ وہ اپنی سواری پر زین کسنے کا حکم دیتے اور سواری پر زین کسے جانے سے پہلے ہی (زبور) کی تلاوت مکمل فرما لیا کرتے اور آپ صرف ہاتھ کی کمائی سے کھاتے تھے۔“