حدیث نمبر: 47
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بَيْنَمَا أَيُّوبُ يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا، خَرَّ عَلَيْهِ رِجْلُ جَرَادٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَجَعَلَ أَيُّوبُ يَحْثِي فِي ثَوْبِهِ، قَالَ : فَنَادَاهُ رَبُّهُ : يَا أَيُّوبُ، أَلَمْ أَكُنْ أَغْنَيْتُكَ عَمَّا تَرَى ؟ قَالَ : بَلَى يَا رَبِّ، وَلَكِنْ لا غِنًى لِي عَنْ بَرَكَتِكَ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک مرتبہ ایوب علیہ السلام (اپنے غسل خانہ میں) برہنہ غسل کر رہے تھے کہ (اچانک) ان پر سونے کی ٹڈیاں گرنے لگیں تو آپ علیہ السلام نے اسے اپنے کپڑوں میں سمیٹنا شروع کر دیا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر ایوب علیہ السلام کو اس کے رب تعالیٰ نے آواز دی کہ: اے ایوب! کیا ہم نے تمہیں اس چیز سے بے نیاز نہیں کیا، جسے تیری آنکھیں دیکھ رہی ہیں؟ انہوں نے عرض کیا: اے میرے پروردگار! کیوں نہیں؟ لیکن تیری برکت کے سوا مجھے کچھ کافی نہیں ہے۔“