کتب حدیثصحيفه همام بن منبهابوابباب: دوزخ کی آگ شدت میں دنیاوی آگ سے 70 گنا زیادہ ہے
حدیث نمبر: 14
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَارُكُمْ هَذِهِ مَا يُوقِدُ بَنُو آدَمَ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ حَرِّ جَهَنَّمَ "، فَقَالُوا : وَاللَّهِ إِنْ كَانَتْ لَكَافِيَتَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ : " فَإِنَّهَا فُضِّلَتْ عَلَيْهَا بِتِسْعَةٍ وَسِتِّينَ جُزْءًا، كُلُّهُنَّ مِثْلُ حَرِّهَا "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری یہ آگ جو بنی آدم جلاتے ہیں (حرارت میں) جہنم کی آگ سے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“ لوگوں نے کہا: اللہ کی قسم یا رسول اللہ! ہم (گنہگاروں کے عذاب کے لیے تو) یہ (ہماری دنیا کی) آگ بھی بہت تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جواباً) فرمایا: ”جہنم کی آگ اس (دنیا کی آگ سے) انہتر درجے زیادہ ہے اور ان میں سے ہر ہر درجہ حرارت میں اسی کے مثل ہے۔“
حوالہ حدیث صحيفه همام بن منبه / متفرق / حدیث: 14
تخریج حدیث «صحيح مسلم، كتاب الجنة، وصفة نعيمها وأهلها، باب جهنم أعاذنا الله منها، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر، عن همام بن منبه، عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم، بمثل حديث أبى الزناد غير أنه قال: كلهن مثل حرها، رقم: 7166 - صحيح بخاري، رقم: 3265 - مصنف عبدالرزاق: 423/11، رقم: 20897 - مسند أحمد: 35/16، رقم: 12/8111 - مؤطا، ص: 614 (57)، كتاب جهنم (1)، باب ما جاء فى صفة جهنم.» لیکن یہاں پر بخاری اور مؤطا کی روایت میں تھوڑا اختلاف ہے۔