حدیث نمبر: 81
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ : إِذَا تَلَقَّانِي عَبْدِي بِشِبْرٍ تَلَقَّيْتُهُ بِذِرَاعٍ، وَإِذَا تَلَقَّانِي بِذِرَاعٍ تَلَقَّيْتُهُ بِبَاعٍ، وَإِذَا تَلَقَّانِي بِبَاعٍ جِئْتُهُ، أَوْ قَالَ : أَتَيْتُهُ بِأَسْرَعَ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جب میرا بندہ میری طرف ایک بالشت آگے بڑھتا ہے تو میں اس کے لیے دو بالشت (ایک ہاتھ) آگے بڑھتا ہوں، جب وہ میری طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہے تو میں اس کی جانب دو ہاتھ بڑھتا ہوں، اور جب میرا بندہ میری طرف دو ہاتھ بڑھتا ہے تو میں اس کی طرف اور تیزی سے (لپک کر) جاتا ہوں یا فرمایا آتا ہوں۔“