کتب حدیثصحيفه همام بن منبهابوابباب: اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ پر خوش ہوتا ہے
حدیث نمبر: 80
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيَفْرَحُ أَحَدُكُمْ بِرَاحِلَتِهِ إِذَا ضَلَّتْ مِنْهُ ثُمَّ وَجَدَهَا ؟ " قَالُوا : نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ : " وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ إِذَا تَابَ مِنْ أَحَدِكُمْ بِرَاحِلَتِهِ إِذَا وَجَدَهَا "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی شخص کی سواری گم ہو جائے پھر وہ اسے پا لے تو اسے خوشی ہوتی ہے؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: جی ہاں، اللہ کے رسول! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! تم گمشدہ سواری پا لینے پر جتنے خوش ہوتے ہو اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر اس سے کئی گنا زیادہ خوش ہوتا ہے۔“
حوالہ حدیث صحيفه همام بن منبه / متفرق / حدیث: 80
تخریج حدیث «صحيح بخاري، كتاب الدعوات، باب التوبة، رقم: 6308، 6309 - صحيح مسلم، كتاب التوبة، باب الحض على التوبة والفرح بها، رقم: 2675/2، 2744/3، 2745، 2746 - مسند أحمد: 79/16، رقم: 83/8177، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال .... - مصنف عبدالرزاق: 297/11، 298 - شرح السنة، باب التوبة: 83/5، 84.»