حدیث نمبر: 44
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَلا تَخْتَلِفُوا عَلَيْهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ : سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا : اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، فَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعِينَ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام اسی لیے ہوتا ہے کہ (نماز میں) اس کی اقتدا کی جائے، اس کی خلاف ورزی نہ کرو، چناچہ جب وہ «اللہ أکبر» کہے تو تم «اللہ أکبر» کہو، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب وہ «سمع اللہ لمن حمده» کہے تو تم (اس کے جواب میں) «اللهم ربنا لك الحمد» کہو، جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو، اور جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“