حدیث نمبر: 11
وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : بَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَدَنَةً مُقَلَّدَةً، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ارْكَبْهَا "، فَقَالَ : إِنَّهَا بَدَنَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ : " وَيْلَكَ ارْكَبْهَا، وَيْلَكَ ارْكَبْهَا "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ ایک آدمی قربانی کے جانور کو اس کے گلے میں پٹہ ڈالے پیدل ہانکے چلا جا رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جا۔“ اس شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ قربانی کا جانور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھ پر افسوس ہے! اس پر سوار ہو جا، تجھ پر افسوس ہے! اس پر سوار بھی ہو جا۔“