حدیث نمبر: 64
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَغْيَظُ رَجُلٍ عَلَى اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَخْبَثُهُ وَأَغْيَظُهُ عَلَيْهِ رَجُلٌ كَانَ يُسَمَّى مَلِكَ الأَمْلاكِ، لا مَلِكَ إِلا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ "ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”روز قیامت اللہ کے نزدیک سب سے بدتر اور مغبوض (غصہ کرنے والا) شخص وہ ہو گا جو (دنیا میں) شہنشاہ کہلاتا ہو گا۔ اللہ کے علاوہ کوئی شہنشاہ نہیں ہے۔“