حدیث نمبر: 56
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ أَدْنَى مَقْعَدِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ أَنْ هُيِّئَ لَهُ أَنْ يُقَالَ لَهُ : تَمَنَّ فَيَتَمَنَّى وَيَتَمَنَّى، فَيُقَالُ لَهُ : هَلْ تَمَنَّيْتَ ؟ فَيَقُولُ : نَعَمْ، فَيَقُولُ لَهُ : فَإِنَّ لَكَ مَا تَمَنَّيْتَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ "ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ جنت میں تم میں سے جس کی ادنیٰ رہائش تیار کی گئی ہے، اسے کہا جائے گا: آرزو کر، سو وہ بہت سی آرزوئیں کرے گا، پھر اسے پوچھا جائے گا: کیا تو نے آرزو کر لی ہے؟ چنانچہ وہ عرض کرے گا: جی ہاں! اس پر اس سے کہا جائے گا: یقیناً تیرے لیے تیری آرزوؤں کی مثل اور اتنا ہی مزید ہے۔“