حدیث نمبر: 126
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا جُورَ كِرْمَانَ قَوْمًا مِنَ الأَعَاجِمِ حُمْرَ الْوُجُوهِ فُطْسَ الأُنُوفِ صِغَارَ الأَعْيُنِ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ "ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت تب تک قائم نہ ہو گی جب تک تم ”جور کرمان“ سے قتال نہ کر لو گے، وہ ایک عجمی قوم ہے۔ ان کے چہرے سرخ، آنکھیں چھوٹی اور ناک چپٹی ہو گی۔ ان کے چہرے ایسے ہوں گے جیسے کوٹی ہوئی ڈھالیں ہیں۔“