باب: کسی مسلمان کو «اے کافر» کہنے کی حرمت

باب تحريم قوله لمسلم: يا كافر

عن ابن عمر رضي الله عنهم، قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إذَا قَالَ الرَّجُلُ لأَخِيهِ: يَا كَافِرُ، فَقَدْ بَاءَ بِهَا أَحَدُهُمَا، فَإنْ كانَ كَمَا قَالَ وَإلاَّ رَجَعَتْ عَلَيْهِ» متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب آدمی اپنے بھائی سے کہے: اے کافر! تو ان دونوں میں سے ایک اس (کفر) کے ساتھ لوٹا، اگر وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا (تو ٹھیک)، ورنہ وہ (بات) اسی (کہنے والے) پر لوٹ آئے گی۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1732
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 32 (6104)، ومسلم 1/ 56 (60) (111).
وعن أبي ذرٍّ - رضي الله عنه: أنَّه سَمِعَ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «مَنْ دَعَا رَجُلًا بالكُفْرِ، أو قالَ: عَدُوَّ اللهِ، وَلَيْسَ كَذلكَ إلاَّ حَارَ عَلَيْهِ». متفق عليه.
«حَارَ»: رَجَعَ.
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے کسی آدمی کو کفر کے ساتھ پکارا، یا کہا: اے اللہ کے دشمن! حالانکہ وہ ایسا نہیں ہے، تو وہ (بات) اسی (کہنے والے) پر لوٹ آئے گی۔“
(متفق علیہ)
«حَارَ»: یعنی لوٹ آئی۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1733
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 18 (6045)، ومسلم 1/ 57 (61) (112).